Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 167
قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ
قَالُوْا : بولے وہ لَئِنْ : اگر لَّمْ تَنْتَهِ : تم باز نہ آئے يٰلُوْطُ : اے لوط لَتَكُوْنَنَّ : البتہ ضرور تم ہوگے مِنَ : سے الْمُخْرَجِيْنَ : مخرج (نکالے جانے والے
ان لوگوں نے جواب دیا اے لوط (علیہ السلام) ! اگر تو اپنی ان باتوں سے باز نہ آئے گا تو تو یقینا بستی سے نکال دیاجائے گا
167۔ لوط (علیہ السلام) کی قوم نے جواب دیا اے لوط (علیہ السلام) تو اپنی ان باتوں سے باز نہ آئے گا تو یقینا تو بستی سے نکال دیاجائے گا یعنی دھمکی دی کہ ہم جو کچھ کرتے ہیں اس سے ہم کو نہ روکو ورنہ بستی سے خارج کردئیے جائو گے۔
Top