Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 177
اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ
اِذْ قَالَ : جب کہا لَهُمْ : انہیں شُعَيْبٌ : شعیب اَلَا تَتَّقُوْنَ : کیا تم ڈرتے نہیں
جبکہ ان لوگوں سے شعیب (علیہ السلام) نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
(177) جبکہ ان لوگوں سے شعیب (علیہ السلام) نے فرمایا کیا تم اللہ تعالیٰ سے ڈرتے نہیں حضرت شعیب اہل مدین کے پیغمبر ہیں یہ بن جس میں کیکر کے درخت کثرت سے تھے مدین کے قریب تھا اور یہاں بہت سی بستیاں آباد تھیں اس لئے ان بستیوں کی تبلیغ بھی ان کے سپرد کردی ہوگی انہوں نے فرمایا ڈرتے نہیں یعنی عذاب الٰہی سے ڈرو اور شرک کی وجہ سے جن خرابیوں میں مبتلا ہوگئے ہو ان کو چھوڑ دو ۔
Top