Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 18
قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِیْنَا وَلِیْدًا وَّ لَبِثْتَ فِیْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِیْنَۙ
قَالَ : فرعون نے کہا اَلَمْ نُرَبِّكَ : کیا ہمنے تجھے نہیں پالا فِيْنَا : اپنے درمیان وَلِيْدًا : بچپن میں وَّلَبِثْتَ : اور تو رہا فِيْنَا : ہمارے درمیان مِنْ عُمُرِكَ : اپنی عمر کے سِنِيْنَ : کئی برس
فرعون نے موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں رکھ کر بچپنے میں تیری پرورش نہیں کی اور کیا تو نے اپنی زندگی کے کتنے ہی سال ہمارے ہاں نہ گذارے
(18) چناچہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہا السلام) فرعون کے پاس پہونچے فرعون کے سامنے وہ پیام بیان کیا اس پر فرعون نے اپنے احسانات بیان کرتے ہوئے کہا کیا ہم نے تجھ کو بچپنے میں اپنے یہاں رکھ کر تیری پرورش نہیں کی اور کیا تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں نہی گزارے۔
Top