Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 182
وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِۚ
وَزِنُوْا : اور وزن کرو بِالْقِسْطَاسِ : ترازو سے الْمُسْتَقِيْمِ : ٹھیک سیدھی
اور ترازو کی ڈنڈی سیدھی رکھ کر تولا کرو
(182) اور سیدھی ترازو سے تولا کرو یعنی جو چیزیں وزنی ہیں اس میں سیدھی ڈنڈی رکھ کر تولا کرو نہ بٹے کم ہوں نہ ترازو میں پاسنگ ہو اور نہ تولتے وقت ڈنڈی مارو۔
Top