Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 188
قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
قَالَ : فرمایا رَبِّيْٓ : میرا رب اَعْلَمُ : خوب جانتا ہے بِمَا : جو کچھ تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو
شعیب نے کہا جو کام تم کر رہے ہو ان کو میرا رب خوب جانتا ہے
(188) شعیب (علیہ السلام) نے کہا جو کام تم کر رہے ہو ان کو میرا پروردگار خوب جانتا ہے یعنی آسمان کا ٹکڑا گرا نا یا عذاب لانا یہ پروردگار کا کام ہے وہ جانتا ہے کہ تمہارے اعمال کس عذاب کے مستحق ہیں اور تم پر کب عذاب بھیجا جائے۔
Top