Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 189
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ
فَكَذَّبُوْهُ : تو انہوں نے جھٹلایا اسے فَاَخَذَهُمْ : پس پکڑا انہیں عَذَابُ : عذاب يَوْمِ الظُّلَّةِ : سائبان والا دن اِنَّهٗ : بیشک وہ كَانَ : تھا عَذَابَ : عذاب يَوْمٍ عَظِيْمٍ : بڑا (سخت) دن
سو یہ لوگ شعیب (علیہ السلام) کی تکذیب کرتے رہے آخر کاران کو سائبان والے دن کے عذاب نے آپکڑا بلاشبہ وہ ایک بڑے خوف ناک دن کا عذاب تھا
(189) سو یہ لوگ شعیب (علیہ السلام) کی تکذیب کرتے رہے آخر کار ان کو سائبان والے دن کے عذاب نے آپکڑا بلاشبہ وہ ایک بڑے خوفناک دن کا عذاب تھا یعنی بادل آیا اور سائبان کی طرح ان پر چھا گیا اس بادل سے آگ برسی بھونچال آیا سخت آواز آئی اور سب مرے کے مرے رہ گئے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں سائبان کے دن ابر آیا اس میں سے آگ برسی سب قوم جل گئی 12
Top