Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 19
وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِیْ فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ
وَفَعَلْتَ : اور تونے کیا فَعْلَتَكَ : اپنا (وہ) کام الَّتِيْ فَعَلْتَ : جو تونے کیا وَاَنْتَ : اور تو مِنَ : سے الْكٰفِرِيْنَ : ناشکرے
اور تو نے اپنا ایک اور کام بھی کیا تھا جو کیا تھا اور تو بڑا ہی ناسپاس ہے
(19) اور تو نے اپنا ایک اور کام بھی کیا تھا جو کیا تھا اور تو تو بڑا ہی ناسپاس ہے یعنی موسیٰ (علیہ السلام) تو تو وہی ہے جو بچپنے میں ہمارے ہاں رہا بڑھا پلا اور پھر ایک ناشائستہ حرکت بھی تو نے کی ایک قبطی کو بھی قتل کیا تو تو بڑا ناشکر اور ناسپاس ہے کہ جس رکابی میں کھائے اسی میں سوراخ کرے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں ایک قبطی کا خون ہوا تھا ان سے سورة قصص میں آوے گا 12
Top