Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 201
لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَۙ
لَا يُؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان نہ لائیں گے بِهٖ : اس پر حَتّٰى : یہاں تک کہ يَرَوُا : وہ دیکھ لیں گے الْعَذَابَ الْاَلِيْمَ : دردناک عذاب
یہ لوگ اس وقت تک اس قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک یہ درد ناک عذاب نہ دیکھ لیں گے
(201) یہ لوگ اس وقت تک اس قرآن کریم پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک یہ درد ناک عذاب نہ دیکھ لیں گے یعنی خواہ موت کے وقت یا قیامت میں یا برزخ میں ظاہر ہے کہ ان اوقات میں عذاب دیکھنے کے بعد ایمان کیا نفع دے سکتا ہے وانی لھم التناوش من مکان بعید۔ یعنی مفسرین نے سلکنہ کی ضمیر کا مرجع قرآن کریم کو قرار دیا ہے لیکن ہم نے حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کے قول پر تفسیر کی ہے حضرت شاہ ولی اللہ صاحب (رح) کے ترجمہ میں بھی انکار موجود ہے (واللہ اعلم)
Top