Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 207
مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یُمَتَّعُوْنَؕ
مَآ اَغْنٰى : کیا کام ٓئے گا عَنْهُمْ : ان کے مَّا : جو (جس سے) كَانُوْا يُمَتَّعُوْنَ : وہ فائدہ اٹھاتے تھے
تو وہ ان کا چند سالہ عیش جس سے وہ بہرہ مند کئے گئے ہیں ان کو کیا فائدہ پہونچو سکتا ہے
(207) تو و ہ ان کا چند سالہ عیش اور فائدہ جس سے وہ بہرہ مند کئے گئے ان کو کیا فائدہ پہنچا سکتا ہے اور یہ عیش کس کام آسکتا ہے یعنی اگر فرض کرو ان کو چند سالوں کے لئے اور مزے اڑانے کا موقعہ دے دیاجائے اور ان کو مہلت مت جائے اور پھر وہ عذاب آئے جس کی خبر ان کو دی گئی ہے تو کیا وہ چند سالہ عیش اور وہ مہلت ان کو کوئی فائدہ پہنچائے گی پیغمبر کا تشریف لانا قرآن کریم کا نازل ہونا اور ڈرانے والوں کا عذاب سے ڈرانا یہ مہلت ہی تو ہے عذاب کو دیکھ کر مہلت طلب کرنا لغو اور بےسود ہے اور اس پر کوئی نتیجہ مرتب ہونے والا نہیں۔
Top