Mufradat-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 216
فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ
فَاِنْ : پھر اگر عَصَوْكَ : وہ تمہاری نافرمانی کریں فَقُلْ : تو کہ دیں اِنِّىْ بَرِيْٓءٌ : بیشک میں بیزار ہوں مِّمَّا : اس سے جو تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو
پھر جن کو آپ ڈرائیں اگر وہ آپ کا کہنا نہ مانیں تو آپ فرما دیجئے کہ میں تمہارے اعمال سے بےتعلق اور بری الذمہ ہوں
(216) پھر جن لوگوں کو آپ ڈرائیں وہ اگر آپ کا کہنا نہ مانیں اور آپ کی نافرمانی کریں تو آپ ان سے فرما دیجئے کہ تم جو افعال کر رہے ہو میں تمہارے اعمال سے بیزار اور بری الذمہ ہوں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی خلاف حکم جو کوئی کرے اس سے تو بیزار ہوجا اپنا ہو یا پرایا 12
Top