Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 220
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
اِنَّهٗ : بیشک وہ هُوَ : وہی السَّمِيْعُ : سننے والا الْعَلِيْمُ : جاننے والا
بیشک وہی خوب سننے والا جاننے والا ہے
(220) کیونکہ وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے یعنی جب وہ عزیز بھی ہے اور تم پر مہربان بھی سننے والا اور جاننے والا بھی ہے اور آپ کے رات کو اٹھنے اور نمازیوں کے ساتھ آپ کی نشست و برخاست سے بھی باخبر ہے لہٰذا آپ کو اس ہی پر بھروسہ رکھناچاہئے اور آپ اسی پر توکل کریں۔
Top