Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 226
وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَۙ
وَاَنَّهُمْ : اور یہ کہ وہ يَقُوْلُوْنَ : وہ کہتے ہیں مَا : جو لَا يَفْعَلُوْنَ : وہ کرتے نہیں
اور یہ شاعر وہ باتیں کہا کرتے ہیں ج و کرتے ہیں
(226) یہ شاعر وہ باتیں کہا کرتے ہیں جو کرتے نہیں یعنی نبی کریم ﷺ نہ کاہن ہیں نہ شاعر شاعروں کی راہ تو بےراہ لوگ چلتے ہیں جو مختلف مضامین کی وادیوں میں حیران و سرگرداں پھرا کرتے ہیں ان کا قول ان کے کردار سے بالکل برعکس باضابطہ شاعری ہو یا نثر کی تک بندی ہو۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں کافر پیغمبر کو کبھی کاہن کہتے کبھی شاعر سو فرمایا کہ شاعر کی بات سے کسی کو ہدایت نہیں ہوتی اس کی صحبت میں ہزاروں خلق نیکی پر آتے ہیں 12 پھر فرماتے ہیں یعنی جس مضمون کو پکڑ لیا اسی کو بڑھاتے چلے گئے پھر فرماتے ہیں جیسے مردانگی کہتے ہیں زور نہیں رکھتے عشق کہتے ہیں جھوٹ بیماری کہتے ہیں جھوٹ 12
Top