Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 23
قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعٰلَمِیْنَؕ
قَالَ فِرْعَوْنُ : فرعون نے کہا وَمَا : اور کیا ہے رَبُّ : رب الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہان
فرعون نے کہا اچھا اور رب العالمین کی حقیقت کیا ہے
(23) فرعون نے کہا یہ رب العلمین کیا ہے یعنی اس کی حقیقت کیا ہے سورة طہ میں تھا فمن ربکما یا موسیٰ یہاں سوال بالکنہ کیا جو حضرت حق تعالیٰ کے لائق نہ تھا اس بنا پر حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے پھر صفات سے جواب دیا کیونکہ حقیقت متعذر تھی۔
Top