Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 25
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ
قَالَ : اس نے کہا لِمَنْ : انہیں جو حَوْلَهٗٓ : اس کے اردگرد اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ : کیا تم سنتے نہیں
فرعون نے اپنے گرد و پیش کے لوگوں سے کہا تم سن رہے ہو
(25) اس پر فرعون نے اپنے گروپیش کے لوگوں سے کہا کیا تم کچھ سنتے ہو اپنے حاشیہ نشینوں کو توجہ دلانے لگا کہ کچھ سن بھی رہے ہو سوال کچھ اور جواب کچھ
Top