Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 33
وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ۠   ۧ
وَّنَزَعَ : اور اس نے کھینچا (نکالا) يَدَهٗ : اپنا ہاتھ فَاِذَا هِىَ : تو ناگاہ وہ بَيْضَآءُ : چمکتا ہوا لِلنّٰظِرِيْنَ : دیکھنے والوں کے لیے
اور موسیٰ نے اپنا ہاتھ باہر نکالا تو وہ ہاتھ اسی وقت سب دیکھنے والوں کے سامنے بہت ہی چمکدار ہوگیا
(33) اور موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنا ہاتھ باہر نکالا تو وہ ہاتھ اسی وقت دیکھنے والوں کے لئے بہت چمکتا ہوا اور روشن ہوگیا یعنی ہاتھ کو گریبان میں ڈال کر باہر نکالا تو وہ بہت روشن اور چمکدار ہوکرنکلا۔
Top