Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 35
یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ١ۖۗ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ
يُّرِيْدُ : وہ چاہتا ہے اَنْ : کہ يُّخْرِجَكُمْ : تمہیں نکال دے مِّنْ : سے اَرْضِكُمْ : تمہاری سرزمین بِسِحْرِهٖ : اپنے جادو سے فَمَاذَا : تو کیا تَاْمُرُوْنَ : تم حکم (مشورہ) دیتے ہو
جو یہ چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو تمہارے ملک سے باہر نکال دے سو اب تم لوگ اس بارے میں کیا مشورہ دیتے ہو
(35) اس کا مطلب اور مقصد یہ ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو تمہارے ملک سے باہرنکال دے۔ سو اب تم لوگ اس بارے میں مجھ کو کیا مشورہ دیتے ہو یعنی اس ملک سے ہم کو نکال کر خود قابض ہوناچاہتا ہے لہٰذا اس پر غالب آنے کے لئے کوئی مشورہ دو کہ ہم کو کیا کرنا چاہئے۔
Top