Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 40
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنْ كَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَ
لَعَلَّنَا : تاکہ ہم نَتَّبِعُ : پیروی کریں السَّحَرَةَ : جادوگر (جمع) اِنْ : اگر كَانُوْا هُمُ : ہوں وہ الْغٰلِبِيْنَ : غالب (جمع)
تاکہ اگر جادو گروں کا غلبہ حاصل ہو تو ہم سب انہیں کے پیرو رہیں
(40) تاکہ اگر جادوگر غالب آئیں تو ہم سب انہی کے پرور رہیں یعنی اگر جادوگروں کا غلبہ حاصل ہوجائے جیسا کہی ہی امید ہے تو پھر کہم سب اسی دین کے پرور ہیں جو جادوگروں کا دین ہے یعنی وہی دین جو فرعون نے اپنی خدائی کے لئے بنا رکھا ہے اور جس میں اہل فرعون کو اقتدار اور غلبہ حاصل ہے اور جس کے ماننے والے یہ جادوگر بھی ہیں بہرحال۔
Top