Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 21
فَخَرَجَ مِنْهَا خَآئِفًا یَّتَرَقَّبُ١٘ قَالَ رَبِّ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ۠   ۧ
فَخَرَجَ : پس وہ نکلا مِنْهَا : وہاں سے خَآئِفًا : ڈرتے ہوئے يَّتَرَقَّبُ : انتظار کرتے ہوئے قَالَ : اس نے کہا (دعا کی) رَبِّ : اے میرے پروردگار نَجِّنِيْ : مجھے بچا لے مِنَ : سے الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ : ظالموں کی قوم
غرض ! موسیٰ (علیہ السلام) ڈرتا ڈرتا سب طرف دیکھتا بھالتا ہوا اس شہر سے نکل گیا ، موسیٰ (علیہ السلام) نے دعا کی اے میرے پروردگار مجھے ان ظالم لوگوں سے بچا لے
21۔ غرض موسیٰ (علیہ السلام) ڈرتا سب طرف دیکھتا بھالتا اس شہر سے نکل گیا موسیٰ (علیہ السلام) نے نکلتے وقت دعا کی میرے پروردگار مجھے ان ظالموں لوگوں سے خلاصی دے اور بچا لے۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے کبھی سفر نہیں کیا تھا آرام کی زندگی چھوڑ کر سفر اختیار کیا برہنہ پانہ کوئی زاد سفر ہمراہ لیا ۔ مدین تقریبا ً آٹھ یوم کی مسافت پر تھا فرعون کی وہاں حکومت نہ تھی اور فرعون کے حیطہ اقتدار سے باہر تھا مدین کی جانب تین راستے جاتے تھے انہوں نے درمیانی پگڈنڈی کو اختیار کیا ۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یہ سنایا ہمارے رسول کو کہ یہ بھی وطن سے نکلے جان کے خوف سے کافرسب اکٹھے ہوئے کہ ان پر مل کر چوٹ کریں اسی رات نکلے ہجرت کر کر ۔ 12
Top