Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 33
قَالَ رَبِّ اِنِّیْ قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِ
قَالَ : اس نے کہا رَبِّ : اے میرے رب اِنِّىْ قَتَلْتُ : بیشک میں نے مار ڈالا مِنْهُمْ : ان (میں) سے نَفْسًا : ایک شخص فَاَخَافُ : سو میں ڈرتا ہوں اَنْ يَّقْتُلُوْنِ : کہ وہ مجھے قتل کردیں گے
موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا اے میرے رب میں نے ان میں سے ایک شخص کو قتل کردیا تھا تو میں ڈرتا ہوں کہ کہیں وہ مجھ کو قتل نہ کریں
33۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کی اے میرے پروردگار میں نے ان میں سے ایک شخص کو قتل کردیا تھا میں ڈرتا ہوں کہ کہیں وہ مجھ کو قتل نہ کر ڈالیں۔ یعنی مجھے دیکھتے ہی ان کو وہ قتل کا واقعہ یاد آئے اور وہ سب سے پہلے مجھ کو قتل ہی کر ڈالیں۔
Top