Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 3
نَتْلُوْا عَلَیْكَ مِنْ نَّبَاِ مُوْسٰى وَ فِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ
نَتْلُوْا : ہم پڑھتے ہیں عَلَيْكَ : تم پر مِنْ نَّبَاِ : کچھ خبر (احوال) مُوْسٰى : موسیٰ وَفِرْعَوْنَ : اور فرعون بِالْحَقِّ : ٹھیک ٹھیک لِقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ : ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں
اے پیغمبر ہم آپ کو موسیٰ (علیہ السلام) اور فرعون کے بعض صحیح واقعات ان لوگوں کے لئے پڑھ کر سناتے ہیں جو تصدیق کرتے ہیں
3۔ اے پیغمبر ! ہم آپ کو موسیٰ (علیہ السلام) اور فرعون کے بعض صحیح صحیح واقعات پڑھ کر ان لوگوں کے لئے سناتے ہیں جو لوگ ایمان رکھتے اور تصدیق کرتے ہیں ۔ یعنی موسیٰ (علیہ السلام) اور فرعون کے احوال و واقعات تو بہت ہیں ان میں سے کچھ واقعات اس موقع پر نازل فرماتے ہیں اور آپ کو پڑھ کر سناتے ہیں اور آپ پر تلاوت کرتے ہیں اور یہ سنانا انہی لوگوں کو مفید ہوسکتا ہے جو فی الحال ایمان رکھتے ہیں یا آئندہ ایمان لانے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ اقوام سابقین کے قصص اور واقعات سے وہی لوگ عبرت آموز سبق حاصل کرتے ہیں جو ایمان والے ہوں یا ایمان لانے کی غرض سے نیک نیتی کے ساتھ تحقیق کرنا چاہتے ہوں۔
Top