Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 52
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِهٖ هُمْ بِهٖ یُؤْمِنُوْنَ
اَلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَ : جنہیں ہم نے کتاب دی مِنْ قَبْلِهٖ : اس سے قبل هُمْ بِهٖ : وہ اس (قرآن) پر يُؤْمِنُوْنَ : ایمان لاتے ہیں
جن لوگوں کو ہم نے قرآن کریم سے پہلے کتب سماویہ عطا فرمائی ہیں وہ اس قرآن کریم پر ایمان لاتے ہیں
52۔ جن لوگوں کو ہم نے اس قرآن کریم سے پہلے کتب سماویہ عطا کی ہیں وہ اس قرآن کریم پر ایمان لانے ہیں ، یعنی اہل کتاب میں سے جو لوگ مصنف مزاج ہیں وہ نبی آخر الزماں ﷺ کی جو بشارت ان کتابوں میں مذکور ہیں ان کو دیکھ کر اور پڑھ کر قرآن کا یقین کرتے ہیں اور اس پر ایمان لاتے ہیں آگے مومنین اہل کتاب کے اور صاف بیان فرمائے۔
Top