Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 59
وَ مَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرٰى حَتّٰى یَبْعَثَ فِیْۤ اُمِّهَا رَسُوْلًا یَّتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِنَا١ۚ وَ مَا كُنَّا مُهْلِكِی الْقُرٰۤى اِلَّا وَ اَهْلُهَا ظٰلِمُوْنَ
وَمَا كَانَ : اور نہیں ہے رَبُّكَ : تمہارا رب مُهْلِكَ : ہلاک کرنے والا الْقُرٰى : بستیاں حَتّٰى : جب تک يَبْعَثَ : بھیجدے فِيْٓ اُمِّهَا : اس کی بڑی بستی میں رَسُوْلًا : کوئی رسول يَّتْلُوْا : وہ پڑھے عَلَيْهِمْ : ان پر اٰيٰتِنَا : ہماری آیات وَمَا كُنَّا : اور ہم نہیں مُهْلِكِي : ہلاک کرنے والے الْقُرٰٓى : بستیاں اِلَّا : مگر (جب تک) وَاَهْلُهَا : اسکے رہنے والے ظٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع)
اور اے پیغمبر آپ کا رب اس وقت تک بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کتا جب تک ان بستیوں کے مرکزی مقام میں کسی پیغمبر کو نہ بھیج دے کہ وہ وہاں کے لوگوں کو ہمارے احکام پڑھ کر سنا دے اور اس تبلیغ احکام کے بعد بھی ہم فوراً ہی بستیوں کو ہلاک نہیں کردیتے مگر ہاں اس وقت جبکہ وہاں کے لوگ بہت ہی شرارت کرنے لگیں
59۔ آگے ایک اور شبہ کا جواب ہے ، اور اے پیغمبر آپ کا پروردگار اس وقت تک بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتا جب تک ان بستیوں کے مرکزی مقام میں کسی پیغمبر کو نہ بھیج دے کہ وہ وہاں کے لوگوں کو ہمارے احکام پڑھ کر سنادے اور اس تبلیغ احکام کے بعد اور پیغمبر کے بھیجنے کے بعد بھی فورا ًہی بستیوں کو ہلاک نہیں کردیتے مگر ہاں اس وقت تک ہلاک کرتے ہیں اور اس حالت میں تباہ کرتے ہیں جب وہاں کے لوگ بہت ہی شرارت اور ظلم کرنے لگیں ۔ یعنی اگر ان بستیوں کو جن کا اوپر ذکر ہوا ان کے کفر کی وجہ سے ہلاک کیا گیا تو ہم بھی کفر کررہے ہیں پھر ہم کو کیوں تباہ نہیں کیا گیا تو اس کا جواب فرمایا اور پیغمبر کو مخاطب بنا کر ارشاد ہوا کہ آپ کے پروردگار کی یہ شان نہیں کہ بستیوں کو ابتداء ہی میں ہلاک کردے بلکہ اتمام حجت کی غرض سے بستیوں کے مرکزی اور صدر مقام میں کسی رسول اور پیغمبر کو بھیجتے ہیں اس مرکزی مقام میں وہ تبلیغ کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے احکام بیان کرتا ہے اس کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور اس مرکزی مقام سے آس پاس کی بستیوں میں اطلاع پہنچتی ہے پھر بھی لوگوں کے ایمان لانے اور دین حق کو قبول کرنے کا انتظار کیا جا ات ہے جب لوگ ایمان نہیں لاتے اور عناد و سرکشی میں بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں اور ان کا ظلم حد سے تج اور ہوجاتا ہے تب کہیں جا کر ان کی ہلاکت و تباہی کا حکم ہوتا ہے اور وہ بستیاں تباہ کردی جاتی ہیں ۔
Top