Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 60
وَ مَاۤ اُوْتِیْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَمَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتُهَا١ۚ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠   ۧ
وَمَآ اُوْتِيْتُمْ : اور جو دی گئی تمہیں مِّنْ شَيْءٍ : کوئی چیز فَمَتَاعُ : سو سامان الْحَيٰوةِ : زندگی الدُّنْيَا : دنیا وَزِيْنَتُهَا : اور اس کی زینت وَمَا : اور جو عِنْدَ اللّٰهِ : اللہ کے پاس خَيْرٌ : بہتر وَّاَبْقٰى : اور باقی رہنے والا۔ تادیر اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ : سو کیا تم سمجھتے نہیں
اور جو کچھ بھی تم کو دیا گیا ہے سو وہ محض دنیوی زندگی کے برتنے کے لئے ہے اور اسی زندگی کی رنق ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ اس سے کہیں بہتر اور باقی رہنے والا ہے کیا تم لوگ اتنی بات بھی نہیں سمجھتے
60۔ اور جو کچھ بھی تم کو سامان عیش دیا گیا ہے وہ محض دنیوی زندگی کے برتنے کے لئے ، اور اسی زندگی کی رونق اور زینت ہے اور جو کچھ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے وہ اس سے بدرجہا بہتر اور اور باقی رہنے والا ہے کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے۔ یعنی تم کو جو کچھ سامان عیش سے حصہ ملا ہے وہ محض چندروزہ دنیا کی زندگی کا سرمایہ ہے اور اسی دنیا میں برتنے اور استعمال کرنے کا سازو سامان ہے اور جو اجر وثواب اللہ تعالیٰ کے ہاں وہ کما اور کیفا دونوں اعتبار سے بد رجہا بہتر اور ہمیشہ رہنے والا ہے اور یہاں کا سرمایہ عیش یہیں کی زیب وزینت ہے تو کیا اتنی موٹی بات بھی تم نہیں سمجھتے اور عارضی اور دائمی میں جو فرق ہے وہ تمہاری سمجھ سے باہر ہے جو عارضی کے حصول پر گرے پڑتے ہو او آخر کو فراموش کئے بیٹھے ہو۔ رکوع کے پہلے حصے میں مومنین اہل کتاب کی خوبیاں بیان فرمائیں ، پھر کفارم کہ کے بعض اعتراضات کا جواب فرمایا ۔ چچا کے انتقال پر جو صدمہ ہوا اس پر نبی کریم ﷺ کی تسلی فرمائی پھر حارث بن عثمان بن نوفل کے شبہ کا جواب دیا پھر اہل مکہ کو ان بستیوں کی جانب توجہ دلائی جو شام کے ملک کی طرف جاتے وقت راستے میں پڑتی تھیں اور اپنے گناہوں کی وجہ سے ہلاک ہوگئی تھیں اور راستے سے اجڑ ہوئی اور ویران نظر آتی تھیں اسی مناسبت سے نافرمانوں کی ہلاکت کا فلسفہ بیان کیا گیا اور اتمام حجت کیلئے مرکزی مقام میں پیغمبر کے بھیجنے کا اظہار فرمایا اور کفار مکہ کو ان کے انجام سے خوف دلایا گیا جیسا کہ بدر میں ہوا اور آخر میں دنیا کی بےثباتی اور آخرت کے دام و بقا کا ذکر کرتے ہوئے ان کی عقل سے اپیل کی ۔ واللہ الحمد علی احسانہ
Top