Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 65
وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ مَا ذَاۤ اَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِیْنَ
وَيَوْمَ : اور جس دن يُنَادِيْهِمْ : وہ پکارے گا انہیں فَيَقُوْلُ : تو فرمائے گا مَاذَآ : کیا اَجَبْتُمُ : تم نے جواب دیا الْمُرْسَلِيْنَ : پیغمبر (جمع)
اور اس دن خدا تعالیٰ ان کافروں سے پکار کر پوچھے گا تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا تھا
65۔ اور اس دن اللہ تعالیٰ کافروں کو پکار کر فرمائے گا اور دریافت کرے گا تم نے پیغامبروں کو کیا جواب دیا تھا یعنی پیغامبروں کی تشریف آوری تو یقینی ہے مگر یہ بتائو کہ جب ان کی دعوت تم کو پہنچی تو تم نے ان کو کیا جواب دیا ۔
Top