Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 66
فَعَمِیَتْ عَلَیْهِمُ الْاَنْۢبَآءُ یَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا یَتَسَآءَلُوْنَ
فَعَمِيَتْ : پس نہ سوجھے گی عَلَيْهِمُ : ان کو الْاَنْۢبَآءُ : خبریں (باتیں) يَوْمَئِذٍ : اس دن فَهُمْ : پس وہ لَا يَتَسَآءَلُوْنَ : آپس میں سوال نہ کریں گے
سو اس دن تمام باتیں ان سے گم ہوجائیں لہٰذا وہ آپس میں بھی ایک دوسرے سے کچھ دریافت نہ کرسکیں گے
66۔ سو اس دن ان سے تمام خبریں اور تمام مضامین گم ہوجائیں گے لہٰذا وہ آپس میں ایک دوسرے سے کچھ دریافت بھی نہ کرسکیں گے یعنی اس سوال کا جواب ہی نہ دے سکیں گے اور نہ آپس میں ایک دوسرے سے کچھ پوچھ گچھ کرسکیں گے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی جواب نہ آوے گا کسی کو 12 یہاں تک کہ شرک کی مذمت اور مشرکین کا انجام مذکور تھا آگے توحید کے دلائل اور موحدین کا انجام مذکور ہے۔
Top