Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 67
فَاَمَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَعَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ مِنَ الْمُفْلِحِیْنَ
فَاَمَّا : سو لیکن مَنْ تَابَ : جس نے توبہ کی وَاٰمَنَ : اور ایمان لایا وَعَمِلَ : اور اس نے عمل کیے صَالِحًا : اچھے فَعَسٰٓي : تو امید ہے اَنْ يَّكُوْنَ : کہ وہ ہو مِنَ : سے الْمُفْلِحِيْنَ : کامیابی پانے والے
البتہ جو شخص توبہ کرے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل کرتا رہے تو امید ہے کہ ایسے لوگ اس دن فلاح پانے والوں میں سے ہوں گے
67۔ البتہ جو شخص دنیا میں شرک سے تائب ہوجائے اور دین حق پر ایمان لے آئے اور نیک عمل کرتا رہے تو ایسے لوگ امید ہے کہ آخرت میں فلاح پانے والوں اور کامیاب ہونے والوں میں سے ہوں گے۔ یعنی مشرکوں کے لئے جن آفات اور مصائب کا ذکر ہوا ان سے یہ لوگ محفوظ رہیں گے۔
Top