Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 6
وَ نُمَكِّنَ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ نُرِیَ فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ وَ جُنُوْدَهُمَا مِنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَحْذَرُوْنَ
وَنُمَكِّنَ : اور ہم قدرت (حکومت) دیں لَهُمْ : انہیں فِي الْاَرْضِ : زمین (ملک) میں وَنُرِيَ : اور ہم دکھا دیں فِرْعَوْنَ : فرعون وَهَامٰنَ : اور ہامان وَجُنُوْدَهُمَا : اور ان کے لشکر مِنْهُمْ : ان اسے مَّا : جس چیز كَانُوْا يَحْذَرُوْنَ : وہ ڈرتے تھے
اور ہم انہی کو ملک میں صاحب تصرف کریں اور ہم فرعون کو اور ہامان کو اور ان دونوں کے لشکروں کو انہی کمزور لوگوں کے ہاتھ سے وہ واقعات دکھائیں جن واقعات سے یہ فرعون والے ڈرا کرتے تھے
6۔ اور ہم انہی کو ملک میں صاحب تصرف اور ذی اقتدار بنائیں اور ملک میں ان کو جمادیں اور فرعون اور ہامان اور ان دونوں کے لشکروں کو ان بنی اسرائیل کی جانب سے اور ان کے ہاتھوں سے وہ واقعات دکھائیں اور وہ چیزیں دکھلائیں جن چیزوں سے وہ خوف کھاتے اور ڈرا کرتے تھے۔ یعنی ہم کو یہ بھی منظور تھا کہ ان کمزوروں کو حکومت عطا کریں اور فرعون و ہامان اور ان کے پیروں کو انہی کمزورلوگوں کے ہاتھوں وہ واقعات دکھلائیں جن کا ان کو خوف تھا وہ چونکہ زورال سلطنت سے ڈرتے تھے اور ان کو یہ اندیشہ تھا کہ بنی اسرائیل کو اگر ڈھیل دی گئی تو یہ ہم سے ملک چھین لیں گے اور خود ملک مصر کے مالک بن جائیں گے اور ان کو یہ خبر نہ تھی کہ قضاء و قدر کا یہی فیصلہ ہے اور قدرت کو یہی منظور ہے کہ کمزوروں اور ناتوانوں کو موقعہ دیا جائے اور جس بات کا فرعونیوں کو ڈر تھا وہ بات سامنے آ کررہے۔
Top