Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 7
وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّ مُوْسٰۤى اَنْ اَرْضِعِیْهِ١ۚ فَاِذَا خِفْتِ عَلَیْهِ فَاَلْقِیْهِ فِی الْیَمِّ وَ لَا تَخَافِیْ وَ لَا تَحْزَنِیْ١ۚ اِنَّا رَآدُّوْهُ اِلَیْكِ وَ جَاعِلُوْهُ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ
وَاَوْحَيْنَآ : اور ہم نے الہام کیا اِلٰٓى : طرف۔ کو اُمِّ مُوْسٰٓى : موسیٰ کو اَنْ اَرْضِعِيْهِ : کہ تو دودھ پلاتی رہ اسے فَاِذَا : پھر جب خِفْتِ عَلَيْهِ : تو اس پر ڈرے فَاَلْقِيْهِ : تو ڈالدے اسے فِي الْيَمِّ : دریا میں وَ : اور لَا تَخَافِيْ : نہ ڈر وَلَا تَحْزَنِيْ : اور نہ غم کھا اِنَّا : بیشک ہم رَآدُّوْهُ : اسے لوٹا دیں گے اِلَيْكِ : تیری طرف وَجَاعِلُوْهُ : اور اسے بنادیں گے مِنَ : سے الْمُرْسَلِيْنَ : رسولوں (جمع)
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی والدہ کو الہام کیا کہ تو موسیٰ کو دودھ پلا پھر جب تو اس کی نسبت کوئی خطرہ محسوس کرے تو اس کو دریا میں ڈال دیجئو یعنی صندوق میں رکھ کر اور تو کسی قسم کا اندیشہ اور افسوس نہ کیجئو بالیقین ہم موسیٰ (علیہ السلام) کو پھر تیریہی طرف واپس لوٹا دیں گے اور ہم اس کو پیغمبروں میں سے کردیں گے
7۔ اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی ماں کو حکم بھیجا اور ان کو الہام کیا کہ تو موسیٰ (علیہ السلام) کو دودھ پلاپھر جب تو اس کے متعلق کوئی خطرہ محسوس کرے تو اس کو دریا میں ڈال دیجیو اور تو کسی قسم کا اندیشہ اور خوف نہ کی جو اور نہ کسی قسم کا افسوس اور غم کیجیو ، با لیقین ہم موسیٰ (علیہ السلام) کو پھر تیری ہی طرف واپس لوٹا دیں گے اور ہم اس کو پیغمبروں میں سے کریں گے اور اس کو پیغمبر بنائیں گے۔ یعنی موسیٰ (علیہ السلام) کی ماں کو کسی ذریعہ سے اشارہ فرمایا کہ تو اس کو دودھ پلاتی رہ پھر جب فرعونی جاسوسوں اور اہل کاروں کا موسیٰ (علیہ السلام) کی نسبت کوئی خطرہ محسوس کرے تو اس کو ایک صندوق میں رکھ کر اس صندوق کو دریا میں ڈال دے اور کسی قسم کا خوف نہ کر اور نہ کسی قسم کا غم اور حزن کر یعنی نہ غرق ہونے کا خوف اور جدائی کا غم ، کیونکہ چند دن میں ہم اس کو تیری ہی طرف لوٹا دیں گے اور وہ تیری ہی گود میں آجائے گا اور ہم تو اس کو منصب رسالت پر فائز کرنے والے اور اس کو پیغمبری دینے والے ہیں ۔ چناچہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی والدہ ان کو دودھ پلاتی رہیں اور جب ان کے متعلق خطرہ محسوس ہو تو ان کو ایک صندوق میں بند کر کے دریا میں ڈال دیا۔ وہ صندوق بہتا بہتا فرعون کی بارہ دری کی دیوار سے جا لگا اور فرعون کی بیوی حضرت آسیہ (علیہ السلام) نے اس صندوق کو شاہی محل میں منگا لیا چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔
Top