Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 74
وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ
وَيَوْمَ : اور جس دن يُنَادِيْهِمْ : وہ پکارے گا انہیں فَيَقُوْلُ : تو وہ کہے گا اَيْنَ : کہاں شُرَكَآءِيَ : میرے شریک الَّذِيْنَ : وہ جو كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ : تم گمان کرتے تھے
اور وہ دن قابل ذکر ہے جن دن خدا تعالیٰ ان کافروں کو پکار کر فرمائے گا جن لوگوں کو تم میرا شریک سمجھتے تھے وہ میرے شریک کہاں ہیں
74۔ اور وہ دن قابل ذک رہے جس دن اللہ تعالیٰ ان کافروں کو پکارے گا اور پکارکر ارشاد فرمائے گا جن لوگوں کو تم میرا شریک سمجھا کرتے تھے اور جن کے شریک ہونے کا دعویٰ کیا کرتے تھے وہ میرے شریک کہاں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا بطور تو بیخ ہوگا اور انکے خلاف شہادت لیتے وقت فرمائے گا ۔ چناچہ ارشاد ہے۔
Top