Kashf-ur-Rahman - Al-Ankaboot : 62
اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ
اَللّٰهُ : اللہ يَبْسُطُ : فراخ کرتا ہے الرِّزْقَ : روزی لِمَنْ يَّشَآءُ : جس کے لیے وہ چاہتا ہے مِنْ عِبَادِهٖ : اپنے بندوں میں سے وَيَقْدِرُ : اور تنگ کردیتا ہے لَهٗ ۭ : اس کے لیے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ بِكُلِّ شَيْءٍ : ہر چیز کا عَلِيْمٌ : جاننے والا
اللہ تعالیٰ ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہے روزی کشادہ کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہے روزی کو تنگ کردیتا ہے بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کے حال سے با خبر ہے
62۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہے روزی کشادہ اور فراخ کردیتا ہے اور جس کیلئے چاہے روزی کو تنگ کردیتا ہے بلا شبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کے حال سے با خبر ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں ماپ کردیتا ہے یہ نہیں کہ نہ دے۔ 12 یعنی جسکی روزی چاہے فراخ کردے اور جسکی چاہے نپی تلی روزی مقرر کر دے کمتی یا بڑھتی دیتا ضرور ہے کیونکہ وہ ہر شے کے حال سے با خبر اور خوب جانتا ہے کس کو کتنی روزی ملنی چاہئے۔
Top