Kashf-ur-Rahman - Al-Ankaboot : 69
وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ۠   ۧ
وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْا : اور جن لوگوں نے کوشش کی فِيْنَا : ہماری (راہ) میں لَنَهْدِيَنَّهُمْ : ہم ضرور انہیں ہدایت دیں گے سُبُلَنَا ۭ : اپنے راستے (جمع) وَاِنَّ : اور بیشک اللّٰهَ : اللہ لَمَعَ الْمُحْسِنِيْنَ : البتہ ساتھ ہے نیکوکاروں کے
اور جو لوگ ہمارے لئے مشقیں برداشت کرتے ہیں تو ہم ضرور ان کو اپنی راہیں دکھاویں گے اور بیشک اللہ تعالیٰ ایسے نیکو کاروں کے ساتھ ہے
69۔ اور جو لوگ ہمارے لئے مشقتیں برداشت کرتے ہیں تو ہم ضرور ان کو اپنی راہیں دکھا دیں گے اور یقینا اللہ تعالیٰ ایسے نیکوکاروں کے ساتھ ہیں ۔ اور جو لوگ ہماری رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کی غرض سے مختلف مشقتیں برداشت کرتے ہیں تو ہم ان کے لئے اپنے قرب و محبت کی راہیں ظاہر کردیتے ہیں اور دکھا دیتے ہیں اور ہم حضرات مخلصین کے ساتھ ہیں دنیا و آخرت میں حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں اپنی راہیں یعنی راہ قرب کی اور رضا کی جو بہشت ہے۔ 12 یعنی جو لوگ ریاضت و مجاہدے کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر وصل کی راہیں آسان کردیتا ہے اور نور بصیرت عطا کرتا ہے جس سے وہ جنت میں داخل ہوجاتے ہیں ۔ ساتھ کا یہ مطلب کہ اس کی حمایت اور نصرت ان کے ساتھ رہتی ہے راستہ تو ایک ہی ہے لیکن ریاضت اور مجاہدے کے بہت سے شعبے ہیں اس لئے راہیں فرمایا۔ واللہ اعلم وعلم اتم واحکم تم تفسیر سورة العنکبوت وللہ والحمد
Top