Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
115
116
117
118
119
120
121
122
123
124
125
126
127
128
129
130
131
132
133
134
135
136
137
138
139
140
141
142
143
144
145
146
147
148
149
150
151
152
153
154
155
156
157
158
159
160
161
162
163
164
165
166
167
168
169
170
171
172
173
174
175
176
177
178
179
180
181
182
183
184
185
186
187
188
189
190
191
192
193
194
195
196
197
198
199
200
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Al-Quran-al-Kareem - Aal-i-Imraan : 1
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
بِ
: سے
اسْمِ
: نام
اللّٰهِ
: اللہ
ال
: جو
رَحْمٰنِ
: بہت مہربان
الرَّحِيمِ
: جو رحم کرنے والا
اللہ کے نام سے جو بےحد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
صحیح احادیث میں اس کا نام ”فَاتِحَۃُ الْکِتَابِ ، اَلصَّلَاۃُ ، سُوْرَۃُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، سُوْرَۃُ الْحَمْدِ ، اَلسَّبْعُ الْمَثَانِیْ ، اَلْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ ، اُمُّ الْقُرْآنِ“ اور ”اُمُّ الْکِتَابِ“ آیا ہے، جیسا کہ فاتحہ کے فضائل کی احادیث میں آ رہا ہے۔ اسماء کی کثرت سورت کے معانی و مطالب کی کثرت کی دلیل ہے۔ سورۂ فاتحہ کے فضائل : 1 ابن عباس ؓ نے فرمایا : ”ایک دفعہ جبریل ؑ نبی ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، انھوں نے اپنے اوپر زور سے دروازہ کھلنے کی آواز سنی تو سر اٹھایا اور فرمایا : ”یہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جو آج کھولا گیا ہے، آج سے پہلے یہ کبھی نہیں کھولا گیا۔“ تو اس سے ایک فرشتہ اترا، پھر فرمایا : ”یہ فرشتہ زمین پر اترا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں اترا۔“ اس فرشتے نے سلام کہا اور کہا : ”آپ کو دو نوروں کی خوش خبری ہو، جو آپ کو دیے گئے ہیں، آپ سے پہلے وہ کسی نبی کو عطا نہیں ہوئے، فاتحۃ الکتاب اور سورة بقرہ کی آخری آیات۔ آپ ان دونوں میں سے جو حرف بھی پڑھیں گے وہ چیز آپ کو ضرور عطا کردی جائے گی۔“ [ مسلم، صلاۃ المسافرین، باب فضل الفاتحۃ۔۔ 806 ] 2 ابوسعید بن معلی ؓ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ میرے پاس سے گزرے، میں نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ نے مجھے بلایا، میں نہ آیا، یہاں تک کہ میں نے نماز پڑھی، پھر آیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”تمہارے آنے میں کیا رکاوٹ بنی ؟“ میں نے عرض کیا : ”میں نماز پڑھ رہا تھا۔“ فرمایا : ”کیا اللہ تعالیٰ نے فرمایا نہیں کہ اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اللہ کی اور رسول کی دعوت قبول کرو۔“ پھر فرمایا : ”کیا میں تمہیں مسجد سے نکلنے سے پہلے قرآن مجید کی سب سے عظیم سورت نہ سکھاؤں ؟“ پھر نبی ﷺ مسجد سے نکلنے لگے تو میں نے آپ کو یاد دلایا تو آپ نے فرمایا : ”الحمد للہ رب العالمین ہی ”سبع مثانی“ ہے، (یعنی وہ سات آیتیں ہیں جو بار بار پڑھی جاتی ہیں) اور یہی القرآن العظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے۔“ [ بخاری، التفسیر، باب قولہ : (ولقد آتیناک سبعا۔۔) : 4703 ] 3 ابوسعید خدری ؓ فرماتے ہیں کہ ہم اپنے ایک سفر میں تھے، راستے میں اترے تو ایک لڑکی آئی اور کہنے لگی : ”قبیلے کے سردار کو سانپ نے کاٹ لیا ہے اور ہمارے لوگ غائب ہیں تو کیا تم میں کوئی دم کرنے والا ہے ؟“ چناچہ اس کے ساتھ ایک آدمی گیا جس کے متعلق ہمیں دم کرنے کا گمان نہیں تھا، اس نے اسے دم کیا تو وہ تندرست ہوگیا۔ سردار نے اسے تیس بکریاں دینے کو کہا اور ہمیں دودھ پلایا۔ جب وہ واپس آیا تو ہم نے اس سے پوچھا : ”کیا تم اچھی طرح دم کرلیا کرتے تھے ؟“ اس نے کہا : ”نہیں، میں نے صرف ام الکتاب کے ساتھ دم کیا ہے۔“ ہم نے کہا : ”جب تک ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس نہ پہنچیں کچھ نہ کرو۔“ جب ہم مدینہ میں آئے تو ہم نے نبی ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ”اسے کیسے معلوم ہوا کہ یہ دم ہے ؟ (بکریاں) تقسیم کرلو اور میرا حصہ بھی رکھو۔“ [ بخاری، فضائل القرآن، باب فضل فاتحۃ الکتاب : 5007 ] بخاری کی ایک روایت (5736) میں ہے کہ ان لوگوں نے ابوسعید ؓ اور ان کے ساتھیوں کی مہمان نوازی سے انکار کردیا تھا، جب انھوں نے دم کی درخواست کی تو صحابہ ؓ نے یہ کہہ کر کہ تم نے ہماری ضیافت نہیں کی تیس بکریوں کی شرط طے کی تھی۔ مسلم (2201) میں ہے کہ یہ دم کرنے والے ابوسعید خدری ؓ ہی تھے۔ 4 خارجہ بن صلت کے چچا (علاقہ بن صحار تمیمی ؓ بیان کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہو کر اسلام لے آئے، پھر واپس گئے تو ان کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا جن کے پاس ایک پاگل آدمی لوہے کی زنجیروں میں بندھا ہوا تھا۔ اس کے گھر والے کہنے لگے : ”تمہارا یہ ساتھی (یعنی رسول اللہ ﷺ خیر لے کر آیا ہے تو تمہارے پاس کوئی چیز ہے جس سے تم اس کا علاج کرو ؟“ تو میں نے اسے فاتحۃ الکتاب کے ساتھ دم کیا تو وہ تندرست ہوگیا، انھوں نے مجھے ایک سو بکریاں دیں، میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ کو (سارا واقعہ) بتایا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ”تم نے اس کے علاوہ بھی کچھ پڑھا ؟“ میں نے کہا : ”نہیں !“ آپ نے فرمایا : ”بکریاں لے لو ! مجھے اپنی عمر کی قسم ! جس نے باطل دم کے ساتھ کھایا (وہ جانے) تم نے تو حق دم کے ساتھ کھایا ہے۔“ [ أبوداوٗد، الطب، باب کیف الرقٰی : 3896 ] 5 ابوہریرہ ؓ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں : ”جس نے کوئی نماز پڑھی جس میں ام القرآن نہ پڑھی، وہ ناقص ہے۔“ تین دفعہ فرمایا تو ابوہریرہ ؓ سے کہا گیا : ”ہم امام کے پیچھے ہوتے ہیں۔“ تو فرمایا : ”اسے اپنے دل میں پڑھو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنا : ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا، میں نے ”صلاۃ“ (نماز) کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان دو نصف حصوں میں تقسیم کرلیا ہے اور میرے بندے کے لیے ہے جو اس نے سوال کیا۔ تو جب بندہ (اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ) کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ”میرے بندے نے میری حمد کی“ اور جب وہ (الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ) کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ”میرے بندے نے میری ثنا کی“ اور جب وہ (مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ) کہتا ہے تو وہ فرماتا ہے : ”میرے بندے نے میری تمجید کی (بزرگی بیان کی)“ اور کبھی فرماتا ہے : ”میرے بندے نے (اپنا آپ) میرے سپرد کردیا۔“ پھر جب وہ (اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ) کہتا ہے تو وہ فرماتا ہے : ”یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے اور میرے بندے کے لیے ہے جو اس نے سوال کیا۔“ پھر جب وہ (اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ ۙصِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ 9 غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّاۗلِّيْنَ) کہتا ہے تو وہ فرماتا ہے : ”یہ میرے بندے کے لیے ہے اور میرے بندے کے لیے ہے جو اس نے سوال کیا۔“ [ مسلم، الصلاۃ، باب وجوب قراء ۃ الفاتحۃ فی۔۔ : 395 ] چند فوائد : 1 جس طرح اللہ تعالیٰ کے رسولوں کے مراتب میں فرق ہے، ان میں سے بعض بعض سے افضل ہیں، ہمارے نبی کریم ﷺ پوری اولاد آدم کے سردار ہیں، اسی طرح سورة فاتحہ تورات، انجیل اور قرآن کی ہر سورت سے بڑی سورت ہے، اگرچہ بہت سی سورتیں آیات کے اعتبار سے اس سے لمبی ہیں، مگر عظمت میں یہ سب سے بڑھ کر ہے، جیسا کہ آیات میں آیت الکرسی سب سے عظیم آیت ہے، گو اس سے لمبی آیات بہت سی ہیں۔ 2 اس سورت کا نام ”فاتحہ“ اس لیے ہے کہ اس سے کتاب اللہ کا آغاز ہوتا ہے۔ نماز میں قراءت کا آغاز بھی اسی سے ہوتا ہے۔ قاموس میں ہے : ”فَاتِحَۃُ کُلِّ شَیْءٍ اَوَّلُہُ“ ”ہر چیز کا فاتحہ اس کے اوّل کو کہتے ہیں۔“ 3 اس سورت کا نام ’ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ‘ یا ”سُوْرَۃُ الْحَمْدِ“ اس لیے ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی جامع حمد آئی ہے۔ 4 اس کا نام ”اَلسَّبْعُ الْمَثَانِیْ“ اس لیے ہے کہ یہ سات آیات ہیں جو ہر نماز (فرض ہو یا نفل) کی ہر رکعت میں دہرائی جاتی ہیں، نماز کے علاوہ بھی کثرت سے پڑھی جاتی ہیں۔ دیکھیے سورة حجر (87)۔ 5 اس کے نام ”ام القرآن، ام الکتاب، القرآن العظیم“ اس لیے ہیں کہ اس میں مختصر طور پر قرآن مجید کے تمام بنیادی مضامین آگئے ہیں، باقی قرآن ان کی تفصیل ہے، چناچہ ابتدائی آیات میں اللہ تعالیٰ کی تمام صفات کمال، اس کی حمد، ثنا اور تمجید آگئی ہیں، جیسا کہ اوپر ابوہریرہ ؓ کی حدیث میں گزرا اور آگے آیات کی تفسیر میں بیان ہوگا۔ ”يَوْمِ الدِّيْنِ“ میں آخرت، ثواب و عذاب اور وعدے اور وعید کا ذکر ہے۔ ”اِيَّاكَ نَعْبُدُ“ میں بندوں کو ایک اللہ سے مانگنے، اسی کے سامنے عاجزی کرنے، اپنی تمام عبادات زبانی ہوں یا بدنی یا مالی اسی کے لیے خاص کرنے اور اسے ہر شریک سے پاک قرار دینے کی تعلیم ہے۔ اسے ”توحید الوہیت“ کہتے ہیں، تمام پیغمبر اسی کی دعوت لے کر آئے۔ ”وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ“ میں اپنے آپ کو مکمل طور پر اللہ تعالیٰ کے حوالے کرنے، اسی پر توکل کرنے اور عبادت اور دوسرے تمام معاملات میں اسی سے مدد مانگنے کی تعلیم ہے کہ اگر اس کی مدد نہ ہو تو کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔ اسے ”استعانت“ کہتے ہیں۔ ”الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ“ میں شریعت کے تمام احکام، پورا اسلام اور پورا قرآن شامل ہے۔ ”اِھْدِنَا“ میں زندگی کے ایک ایک لمحہ میں راہ راست پر چلنے اور آخری دم تک بلکہ جنت میں پہنچنے تک اس پر قائم رہنے کی دعا کی تعلیم ہے۔ ”اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ“ میں انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین کی تاریخ اور ان کے واقعات کی طرف اشارہ ہے اور ان جیسے اعمال صالحہ اختیار کرنے کی ترغیب ہے، تاکہ ان کے ساتھ جنت میں جاسکیں۔ ”الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ“ میں یہود اور ان تمام اقوام کی تاریخ کا ذکر ہے جو حق جاننے کے باوجود اس کی مخالفت پر اڑ گئے اور ”الضَّاۗلِّيْنَ“ میں نصاریٰ اور ان تمام لوگوں کے واقعات کی طرف اشارہ ہے جو راہ راست سے بھٹک گئے اور ان دونوں قسم کے لوگوں کے اعمال بد سے اجتناب کی تلقین ہے، تاکہ ان کے ساتھ جہنم میں جانے سے بچے رہیں۔ (القاسمی) ان سات آیات میں قرآن مجید کے مزید مضامین کا ذکر ہر آیت کی الگ تفسیر میں بھی آئے گا۔ (ان شاء اللہ العزیز) 6 اس سورت کا نام ”صلاۃ“ اس لیے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ”میں نے صلاۃ کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان دو نصف حصوں میں تقسیم کرلیا ہے، اس کی وضاحت سورة الفاتحہ کے ساتھ فرمائی۔ معلوم ہوا جو ”صلاۃ“ (نماز) اس ”صلاۃ“ (فاتحہ) کے بغیر ہو وہ ”صلاۃ“ (نماز) ہی نہیں، جیسا کہ عبادہ بن صامت ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے نقل فرمایا : (لَا صَلَاۃَ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَأْ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ) ”اس شخص کی کوئی نماز نہیں جو سورة فاتحہ نہ پڑھے۔“ [ بخاری، الأذان، باب وجوب القراء ۃ للإمام۔۔ : 756۔ مسلم : 394 ] 7 بعض لوگوں نے کہا ہے کہ پورے قرآن کے اسرار سورة فاتحہ میں، فاتحہ کے اسرار ”بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ“ میں ”بِسْمِ اللّٰهِ“ کے اسرار اس کی باء میں اور باء کے اسرار اس کے نقطے میں آگئے ہیں۔ مگر سورة فاتحہ میں پورے قرآن کے مضامین آجانے کا یہ مطلب درست نہیں، دراصل یہ ان لوگوں کا طریقہ ہے جو نہ قرآن سمجھنا چاہتے ہیں نہ اس پر عمل کرنا چاہتے ہیں، بلکہ اپنے ایجاد کردہ طریقوں کو قرآن کا نام دے کر مسلمانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ (المنار) 8 سورة فاتحہ کا دوسری سورتوں سے تعلق : 1 کائنات کی تمام چیزوں کی تخلیق، پرورش اور حفاظت ”رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ“ اور ”الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ“ کے تحت ہیں۔ 2 توحید کے متعلق تمام قرآنی آیات ”اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ“ کے تحت ہیں۔ 3] داؤد ؑ کے واقعہ میں اور دوسرے تمام مقامات میں عدل و انصاف کا ذکر ”مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ“ کے تحت ہے۔ 4 ابراہیم ؑ کی قربانی ”اِيَّاكَ نَعْبُدُ“ کے تحت اور ان کی اور تمام انبیاء کی دعائیں ”اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ“ کے تحت ہیں۔ 5 ایوب ؑ کی شفا، یونس ؑ کی نجات، ابراہیم ؑ کا آگ میں محفوظ رہنا، زکریا ؑ کو بڑھاپے میں اولاد ملنا وغیرہ سب ”الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ“ کے تحت ہیں۔ 6 ایمان دار اور متقی لوگوں کے احوال و واقعات اور ان کا نیک انجام آخری آیت کے تحت ہیں۔ اسی طرح بدکار اور سرکش لوگوں کے احوال و واقعات اور ان کا انجام بد بھی اسی آیت کے تحت ہیں۔ اسی کے مطابق دوسری تمام آیات و واقعات سمجھ لیں۔ 7 شیطان کا تکبر کے باعث دھتکارا ہوا ہونا ”الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ“ کی مثال ہے۔ (بدیع التفاسیر) 9 یہ سورت اگرچہ اللہ کا کلام ہے مگر یہ بندوں کو سکھانے کے لیے نازل ہوئی ہے کہ وہ یوں کہیں۔ دلیل اس کی گزشتہ حدیث ہے کہ بندہ یوں کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے۔ اس میں بندے کو اللہ تعالیٰ سے مانگنے کا طریقہ سکھایا گیا ہے کہ پہلے اس کی حمد و ثنا اور تمجید کی جائے، پھر اللہ تعالیٰ سے اس کا بندہ ہونے کے تعلق کا ذکر کیا جائے اور اپنی بندگی کا وسیلہ پیش کیا جائے، اس کے بعد اللہ سے مدد مانگتے ہوئے اصل مقصد کا سوال کیا جائے جو صراط مستقیم کی ہدایت کا سوال ہے، جس سے اہم کوئی سوال نہیں۔ اس لیے بعض اہل علم نے اس کا نام ”تعلیم المسئلہ“ بھی رکھا ہے، یعنی مانگنے کا طریقہ سکھانے والی سورت۔ 0 بعض لوگ زندہ یا فوت شدہ لوگوں کے نام کے وسیلے سے دعا کرتے ہیں کہ یا اللہ ! فلاں کے وسیلے سے یا واسطے سے یا بحرمت فلاں میری دعا قبول فرما، یہ بدعت ہے اور قرآن و سنت سے کہیں ثابت نہیں اور اگر یہ عقیدہ رکھے کہ ان بزرگوں کا نام لیا جائے تو وہ اللہ تعالیٰ سے منوا لیتے ہیں تو یہ شرک ہے جس میں مشرکین عرب مبتلا تھے۔ دیکھیے سورة یونس (18) اور سورة زمر (3)۔ صحیح وسیلہ جو ثابت ہے وہ اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کے وسیلے سے دعا کرنا ہے، یا اپنے کسی صالح عمل کے وسیلے سے دعا کرنا، جیسا کہ ”اِيَّاكَ نَعْبُدُ“ میں ہے اور جیسا کہ آل عمران (193) میں ایمان لانے کے وسیلے سے دعا کی گئی ہے اور غار والے تین اصحاب نے اپنے اپنے خالص عمل کے وسیلے سے دعا کی تھی۔ [ بخاری، أحادیث الأنبیاء، باب حدیث الغار : 3465، عن ابن عمر ] یا کسی زندہ آدمی سے دعا کروانا، جیسا کہ صحابہ کرام ؓ رسول اللہ ﷺ سے دعا کروایا کرتے تھے اور عمر ؓ عباس ؓ سے بارش کی دعا کروایا کرتے تھے۔ [ بخاری، فضائل أصحاب النبی ﷺ ، باب ذکر العباس بن عبد المطلب ؓ : 3710، عن أنس ] ان تین صورتوں کے سوا وسیلے کی جتنی صورتیں ہیں، کچھ بدعت ہیں اور کچھ شرک کے زمرے میں آتی ہیں، اس لیے ان سے اجتناب لازم ہے۔ ! یہ سورت بہترین دم ہے، سانپ کے زہر جیسی خطرناک بیماری اور دیوانگی جیسی مشکل سے درست ہونے والی بیماری کا دور ہونا اس کی بےانتہا شفائی تاثیر کی دلیل ہے۔ میری ہمشیرہ ایک ٹانگ سے معذور تھی اور بیساکھی کے سہارے سے چلتی تھی، اس کی تندرست ٹانگ بھی بےکار ہوگئی، سارے گھر والے سخت مصیبت میں پھنس گئے، میرے والد صاحب کو ایک عالم نے سورة فاتحہ کا دم کرنے کی تاکید کی۔ تیرھویں دن ہمشیرہ دیوار کے سہارے سے ٹانگ پر کھڑی ہوگئی اور پھر اس کی ٹانگ بالکل تندرست ہوگئی۔ تقریباً چالیس برس ہوگئے آج تک وہ بیساکھی کے ساتھ اس ٹانگ پر چلتی پھرتی ہے۔ مجھے زندگی میں دو تین دفعہ نہایت سخت بیماری پیش آئی، علاج کے ساتھ ساتھ گھر والے سورة فاتحہ کا دم کرتے رہے، اگرچہ کچھ مدت لگی مگر اللہ تعالیٰ نے شفا دے دی۔ (الحمد للہ) @ ان احادیث سے قرآن کے ساتھ دم پر اجرت کا جواز ثابت ہوتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کے الفاظ : (اِنَّ اَحَقَّ مَا اَخَذْتُمْ عَلَیْہِ اَجْرًا کِتَاب اللّٰہِ) (سب سے زیادہ حق چیز جس پر تم اجرت لو، اللہ کی کتاب ہے) [ بخاری، الطب، باب الشروط فی الرقیۃ بفاتحۃ الکتاب : 5737 ] اس کی دلیل ہیں۔ کتاب اللہ کی کتابت، طباعت، جلد بندی، خریدو فروخت اور تعلیم وغیرہ پر اجرت نہایت پاکیزہ اجرت ہے۔ اہل کتاب کو جو اللہ کی آیات کے بدلے تھوڑی قیمت لینے پر ملامت کی گئی اس کی وجہ ان کا حق کو چھپانا اور دنیاوی مفاد کے لیے غلط فتوے دینا تھا۔ تفصیل کے لیے دیکھیے سورة بقرہ (41، 79، 174) اور آل عمران (187)۔ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ : شیخ المفسرین طبری ؓ فرماتے ہیں :”اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی محمد ﷺ کو ادب سکھایا کہ اپنے تمام کاموں اور اہم مواقع سے پہلے اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ اور اس کی صفات عالیہ کا ذکر کریں اور آپ ﷺ کے ذریعے سے اپنی تمام مخلوق کو طریقہ سکھایا کہ اپنی گفتگو کا آغاز اور اپنے خطوط، کتابوں اور تمام ضروری کاموں کی ابتدا اسی کے ساتھ کریں، یہاں تک کہ ”بِسْمِ اللّٰهِ“ (اللہ کے نام کے ساتھ) کہتے ہوئے یہ بیان کرنے کی ضرورت ہی نہیں کہ اللہ کے نام کے ساتھ کیا کرنا ہے، حذف شدہ لفظ خود ہی واضح ہوتا ہے کہ میں اللہ کے نام کے ساتھ پڑھتا ہوں یا کھاتا ہوں یا فلاں کام کرتا ہوں۔ یہاں ”اسم“ (نام) ”تَسْمِیَۃٌ“ (نام لینے) کے معنی میں ہے، جیسا کہ ”کَلَامٌ“ ”تَکْلِیْمٌ“ (کلام کرنے) کے معنی میں اور ”عَطَاءٌ“ ”اِعْطَاءٌ“ (دینے) کے معنی میں ہے۔ معنی یہ ہے کہ میں اللہ کا نام لینے اور اسے یاد کرنے کے ساتھ پڑھتا ہوں (یا کوئی بھی کام کرتا ہوں) اور اس کے اسمائے حسنیٰ اور صفات علیا کا نام لینے کے ساتھ قراءت (یا کسی بھی کام) کا آغاز کرتا ہوں۔“ مختصراً لفظ ”اللّٰهِ“ اس ہستی کا علم (ذاتی نام) ہے جو سب سے بلندو برتر اور سب کا خالق ومالک ہے۔ اس لفظ کا اصل ”اِلَاہٌ“ ہے۔ الف لام لگایا تو ”اَلْاِلَاہٌ“ بن گیا۔ کثرت استعمال کی وجہ سے تخفیف کے لیے ”اِلاَہٌ“ کا ہمزہ حذف کردیا گیا اور الف لام والے لام کو ”اِلَاہٌ“ کے لام میں مدغم کردیا، ”اِلَاہٌ“ کے لام کے بعد والا الف بھی کثرت استعمال کی وجہ سے لکھنے میں ترک کردیا گیا، تو لفظ ”اللّٰهِ“ ہوگیا۔ یہ ”فِعَالٌ“ بمعنی ”مفعول“ ہے، یعنی ”اِلَاہٌ“ بمعنی ”مَأْلُوْہٌ“ ہے، یعنی وہ ذات جس کی عبادت کی جاتی ہے۔ ’ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ‘ کی تفسیر اگلی آیت میں آرہی ہے۔ ”بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ“ سورة نمل میں بالاتفاق آیت کا جزو ہے۔ صحابہ کے اجماع کے ساتھ اسے فاتحہ اور دوسری سورتوں کے شروع میں لکھا گیا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سورة توبہ کے سوا ہر سورت کا جزو ہے۔ ہر سورت کے ساتھ اس کا نازل ہونا صحیح حدیث سے بھی ثابت ہے۔ عبداللہ بن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ ایک سورت کا دوسری سے الگ ہونا اس وقت تک نہیں پہچانتے تھے جب تک آپ پر ”بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ“ نازل نہیں ہوتی تھی۔ [ أبوداوٗد، الصلاۃ، باب من جھر بہا : 788 ]
Top