Kashf-ur-Rahman - Al-Ahzaab : 22
وَ لَمَّا رَاَ الْمُؤْمِنُوْنَ الْاَحْزَابَ١ۙ قَالُوْا هٰذَا مَا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ صَدَقَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ١٘ وَ مَا زَادَهُمْ اِلَّاۤ اِیْمَانًا وَّ تَسْلِیْمًاؕ
وَلَمَّا : اور جب رَاَ الْمُؤْمِنُوْنَ : مومنوں نے دیکھا الْاَحْزَابَ ۙ : لشکروں کو قَالُوْا : وہ کہنے لگے ھٰذَا : یہ ہے مَا وَعَدَنَا : جو ہم نے کو وعدہ دیا اللّٰهُ : اللہ وَرَسُوْلُهٗ : اور اس کا رسول وَصَدَقَ : اور سچ کہا تھا اللّٰهُ : اللہ وَرَسُوْلُهٗ ۡ : اور اس کا رسول وَمَا : اور نہ زَادَهُمْ : ان کا زیادہ کیا اِلَّآ : مگر اِيْمَانًا : ایمان وَّتَسْلِيْمًا : اور فرمانبرداری
اور جب ایماندار لوگوں نے لشکروں کو دیکھا تو کہنے لگے یہ وہی منظر ہے جس کی ہم کو اللہ نے اور اس کے رسول نے خبر دی تھی اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا تھا اور اس واقعہ نے ان ایمانداروں کے ایمان اور شیوۂ اطاعت کو اور بڑھا دیا
22۔ اور ان مومنین کاملین نے جب کفار کے لشکروں کو دیکھا تو کہنے لگے یہ وہی موقعہ ہے اور وہی منظر ہے جس کا ہم کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے وعدہ دیا تھا اور جس کی خبر دی تھی اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا تھا اس واقعہ نے ان ایمان والوں کے ایمان اور شیوہ ٔ اطاعت کو اور بڑھا دیا ۔ اللہ کا وعدہ تو شاید وہی جو سورة بقرہ میں گزر چکا ۔ ام حسبتم ان تدخلوا الجنۃ ولما یاتکم مثل الذین خلوا من قبلکم الایۃ۔ رسول اللہ ﷺ کا وہ اشاد جو عبد اللہ عباس ؓ سے منقول ہے کہ آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا کہ احزاب آنے والے ہیں تمہاری طرف آخر نو راتوں میں یا دس میں غرض یہ کہ منافقوں کی حالت تو وہ تھی جو مذکور ہوئی۔ اور اہل ایمان کی حالت یہ تھی کہ جب انہوں نے لشکروں کو دیکھا تو صاف کہہ دیا کہ یہ معرکہ تو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطلاع کے مطابق ہو رہا ہے اور جو کچھ اللہ اور اسکے رسول نے فرمایا تھا وہ سچ ہی تھا اور وہی ہو کر رہا ۔ اس واقعہ نے ان میں ایمان اور اطاعت گزاری کا جذبہ اور بڑھادیا لشکروں کا دیکھنا ایمان میں پختگی اور فرماں برداری میں اضافہ کا موجب ہوا۔ اوپر کی آیتوں میں منافقوں کی عہد شکنی کا ذکرآیا تھا اب مؤمنین کے ایفاء عہد کا ذکر فرمایا ۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں وعد ہ اللہ کا یہ کہ فرمایا تھا تکلیف پائو گے کافروں کے ہاتھ سے آخر تم کو غلبہ ہے اور یہ ہے کہ رسول نے فرمایا آٹھ دس دن میں تم پر فوجیں آتی ہیں ۔ 12
Top