Kashf-ur-Rahman - Al-Ahzaab : 27
وَ اَوْرَثَكُمْ اَرْضَهُمْ وَ دِیَارَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ وَ اَرْضًا لَّمْ تَطَئُوْهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا۠   ۧ
وَاَوْرَثَكُمْ : اور تمہیں وارث بنادیا اَرْضَهُمْ : ان کی زمین وَدِيَارَهُمْ : اور ان کے گھر (جمع) وَاَمْوَالَهُمْ : اور ان کے مال (جمع) وَاَرْضًا : اور وہ زمین لَّمْ تَطَئُوْهَا ۭ : تم نے وہاں قدم نہیں رکھا وَكَانَ : اور ہے اللّٰهُ : اللہ عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے قَدِيْرًا : قدرت رکھنے والا
اور تم کو ان کی زمین کا اور ان کی گھروں اور ان کے مالوں کا مالک بنادیا اور اس زمین کا بھی تم کو مالک بنادیا جس پر تم نے قدم بھی نہ رکھے تھے اور اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے
27۔ اور تم کو ان کی زمین کا اور ان کے گھروں کا اور ان کے مالوں کا مالک بنادیا اور اس زمین کا بھی تم کو مالک بنادیا ۔ جس پر تم نے قدم بھی نہ رکھے تھے اور اللہ تعالیٰ ہرچیز پر پوری طرح قادر ہے ، جن چیزوں کا قریظہ میں مالک بنایا اور آئندہ کے لئے بھی خیبرفتح کی کا مژدہ سنایا۔ ہوسکتا ہے کہ فارس اور روم کی فتح کی طرف اشارہ ہو یا قیامت تک جو علاقے بھی مسلمان فتح کریں گے ان کی پیشین گوئی اور بشارت ہو کیونکہ ارضا لم تطوھا کے لفظ میں عموم بہت زیادہ ہے اس لئے عموما ً فتوحات مستقبلہ کی جانب اور خصوصاً خیبر کی طرف اشارہ ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یہ زمین مدینہ کے نزدیک ہاتھ لگی حضرت نے مہاجرین کو بانٹی ان کو گزران کا ٹھکانہ ہوگیا اور دوسری زمین سے مراد ہے زمین خیبر کی دو برس کے پیچھے ان یہود سے وہ ہاتھ لگی اس سے حضرت کے سبب اصحاب آسودہ ہوگئے۔ 12
Top