Kashf-ur-Rahman - Al-Ghaafir : 56
اِنَّ الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ بِغَیْرِ سُلْطٰنٍ اَتٰىهُمْ١ۙ اِنْ فِیْ صُدُوْرِهِمْ اِلَّا كِبْرٌ مَّا هُمْ بِبَالِغِیْهِ١ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو يُجَادِلُوْنَ : جھگڑتے ہیں فِيْٓ : میں اٰيٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی آیات بِغَيْرِ : بغیر سُلْطٰنٍ : کسی سند اَتٰىهُمْ ۙ : ان کے پاس آئی ہو اِنْ : نہیں فِيْ : میں صُدُوْرِهِمْ : ان کے سینے (دل) اِلَّا : سوائے كِبْرٌ : تکبر مَّا هُمْ : نہیں وہ بِبَالِغِيْهِ ۚ : اس تک پہنچنے والے فَاسْتَعِذْ : پس آپ پناہ چاہیں بِاللّٰهِ ۭ : اللہ کی اِنَّهٗ : بیشک وہ هُوَ السَّمِيْعُ : وہی سننے والا الْبَصِيْرُ : دیکھنے والا
بیشک جو لوگ بغیر کسی سند کے جوان کو پہنچی ہو اللہ تعالیٰ کی آیتوں میں جھگڑے نکالا کرتے ہیں تو اور کچھ نہیں ان لوگوں کے دلوں میں صرف بڑا بننے کی ایک ایسی خواہش ہے کہ جس خواہش تک یہ کبھی پہنچنے والے نہیں سو اے پیغمبر آپ ان کے شر سے خدا کی پناہ مانگتے رہیے بلا شبہ وہی سننے والا دیکھنے والا ہے۔
(56) بلا شبہ وہ لوگ جو بغیر کسی سند اور دلیل کے جو ان کو پہنچی جو اللہ تعالیٰ کی آیتوں میں جھگڑے نکالا کرتے ہیں ان لوگوں کے دلوں میں کچھ نہیں مگر بڑا بننے کی ایک ایسی خواہش ہے کہ جس خواہش کے پورا ہونے تک یہ کبھی پہنچنے والے نہیں۔ اے پیغمبر آپ ان کے شر سے پناہ مانگتے رہیے بلا شبہ وہی سننے والا دیکھنے والا ہے۔ اہل تفسیر کا قول ہے کہ یہ آیت یہود کے بارے میں ہے وہ سرداری اور حکومت چاہتے تھے بعض نے کہا کفار مکہ مراد ہیں کیونکہ ہی روز روز جھگڑے نکالا کرتے تھے۔ بہرحال ! بغیر سند اور بغیر دلیل عقل نقلی کے جھگڑا کرتے ہیں اور آیات الٰہی میں شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں تو ان لوگوں کے دلوں میں صرف غرور اور بڑا بننے کی خواہش ہے حالانکہ یہ خواہش ان کی پوری ہونے والی نہیں چونکہ ان کی خواہشات کا مبنی غلط ہے تو ان کی شرارتیں بھی ناقابل اعتبار ہیں آپ اللہ سے پناہ مانگا کیجئے وہ نہایت سننیے ووالا دیکھنے والا ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں غرور یہ کہ اس پیغمبر سے ہم اوپر رہیں یہ ہونا نہیں۔ خلاصہ : یہ کہ جھگڑا اس لئے پیدا کرتے ہیں کہ ہم کس طرح اس پیغمبر کی بات کو نیچا کردیں اور ہم سر بلند ہوجائیں یہ ہونا نہیں یعنی اس خواہش کے پورا ہونے تک پہنچنے والی نہیں پس آپ ان کی شرارتوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگا کیجئے وہی تمہارے اقوال کو سنتا اور تمہارے افعال کو دیکھتا ہے۔
Top