Kashf-ur-Rahman - Al-Ghaafir : 72
فِی الْحَمِیْمِ١ۙ۬ ثُمَّ فِی النَّارِ یُسْجَرُوْنَۚ
فِي : میں الْحَمِيْمِ : کھولتے ہوئے پانی ثُمَّ : پھر فِي النَّارِ : آگ میں يُسْجَرُوْنَ : وہ جھونک دئیے جائیں گے
سخت کھولتے ہوئے پانی میں لے جائیں گے پھر یہ لوگ آگ میں جھونک دیئے جائیں گے۔
(72) سخت گرم کھولتے ہوئے پانی میں پھر یہ لوگ آگ میں جھونک دیئے جائیں گے۔ یہ حمیم اور جحیم کی بحث پہلے بھی گزر چکی ہے مدعا یہ ہے کہ عذاب کو انواع مختلف ہوں گے کبھی بھی یہ مقدم اور کبھی وہ مقدم مفسرین کے دو قول ہیں ہم نے ابن کثیر کے فیصلے کو اختیار کیا ہے کبھی گرم پانی کا عذاب کبھی نار خالص کا عذاب یطوفون بینھا وبین حمیم ان اللھم اجرنا من نارک انا عائذون بجوارک۔
Top