Kashf-ur-Rahman - Al-Ghaafir : 79
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَنْعَامَ لِتَرْكَبُوْا مِنْهَا وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ٘
اَللّٰهُ : اللہ الَّذِيْ جَعَلَ : وہ جس نے بنائے لَكُمُ : تمہارے لئے الْاَنْعَامَ : چوپائے لِتَرْكَبُوْا : تاکہ تم سوار ہو مِنْهَا : ان سے وَمِنْهَا : اور ان سے تَاْكُلُوْنَ : تم کھاتے ہو
اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے تمہارے لئے مواشی پیدا کئے تاکہ تم ان میں سے بعض کو سواری لو اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو۔
(79) اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے تمہارے لئے مواشی بنائے تاکہ ان میں سے بعض کی سواری لو اور بع کو تم کھاتے بھی ہو۔ یعنی چوپائے پیدا کئے تاکہ ان کی سواری لو اور ان پر سوار ہو اور بعض تمہاری خوراک بھی ہیں جن کا گوشت کھاتے ہو۔
Top