Kashf-ur-Rahman - Ash-Shura : 10
وَ مَا اخْتَلَفْتُمْ فِیْهِ مِنْ شَیْءٍ فَحُكْمُهٗۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبِّیْ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ١ۖۗ وَ اِلَیْهِ اُنِیْبُ
وَمَا : اور جو بھی اخْتَلَفْتُمْ : اختلاف کیا تم نے فِيْهِ : اس میں مِنْ شَيْءٍ : کسی چیز میں سے فَحُكْمُهٗٓ : تو اس کا فیصلہ کرنا اِلَى اللّٰهِ : طرف اللہ کے ہے ذٰلِكُمُ اللّٰهُ : یہ ہے اللہ رَبِّيْ : رب میرا عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ : اسی پر میں نے بھروسہ کیا وَاِلَيْهِ : اور اسی کی طرف اُنِيْبُ : میں رجوع کرتا ہوں
اور جو آپ سے اختلاف کرتے ہیں ان سے کہہ دیجئے کہ جس جس بات میں تم اختلاف کرتے ہو تو اس کا فیصلہ اللہ ہی کے سپرد ہے اللہ میرا رب ہے میں نے اسی پر بھروسہ کررکھا ہے۔
(10) اور جو آپ سے اختلاف کرتے ہیں ان سے کہہ دیجئے کہ جس جس بات میں تم اختلاف کرتے ہو تو اس کا فیصلہ اللہ تعالیٰ ہی کے سپرد اور اسی کے حوالے ہے اور اللہ تعالیٰ میرا پروردگار ہے اور اسی پر میں نے توکل اور بھروسہ کررکھا ہے اور میں ہر بات میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ یعنی تم جو توحیدورسالت اور قیام قیامت وغیرہ میں باوجود دلائل اور براہین قاطعہ کے پھر بھی مجھ سے اختلاف کرتے ہو تو اس کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے وہی پروردگار ہے اور تمہارے اختلاف کی وجہ سے جو نتائج برآمد ہونے کا اندیشہ ہے ان نتائج کے لئے میں نے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کررکھا ہے اور میں دین ودنیا کے تمام کاموں میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
Top