Kashf-ur-Rahman - Ash-Shura : 19
اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ۠   ۧ
اَللّٰهُ : اللہ تعالیٰ لَطِيْفٌۢ بِعِبَادِهٖ : مہربان ہے اپنے بندوں پر يَرْزُقُ : رزق دیتا ہے مَنْ يَّشَآءُ : جس کو چاہتا ہے وَهُوَ الْقَوِيُّ : اور وہ قوت والا ہے الْعَزِيْزُ : غلبے والا ہے
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر مہربان ہے جس کو جس قدر چاہتا ہے روزی دیتا ہے اور وہی بڑی قیوت والا بڑے غلبہ والا ہے۔
(19) اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر مہربانی اور نرمی کرنے والا ہے جس کو جس قدر چاہے روزی دیتا ہے اور وہ بڑی قوت والا بڑے غلبے والا ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ کا دنیا میں عام طور سے سب کے ساتھ نرم برتائو ہے وہ جس کو جس قدر چاہے روزی دیتا ہے اور چونکہ وہ کمال قوت اور کمال غلبہ کا مالک ہے اس نے اس کے معاملات میں کوئی مزاحمت نہیں کرسکتا۔ لطیف کے بہت سے معنی کئے گئے ہیں مثلاً مناقب پھیلانے والا عیبوں کو چھپانے والا گناہوں کو معاف کرنے والا ضرورت سے زیادہ روزی دینے والاطاقت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالنے والا مہربانی کرنے والا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں جس کو چاہے جتنی چاہے۔
Top