Kashf-ur-Rahman - Ash-Shura : 25
وَ هُوَ الَّذِیْ یَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَ یَعْفُوْا عَنِ السَّیِّاٰتِ وَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَۙ
وَهُوَ الَّذِيْ : اور وہ اللہ وہ ذات ہے يَقْبَلُ : جو قبول کرتا ہے التَّوْبَةَ : توبہ کو عَنْ عِبَادِهٖ : اپنے بندوں سے وَيَعْفُوْا : اور درگزر کرتا ہے عَنِ السَّيِّاٰتِ : برائیوں سے وَيَعْلَمُ مَا : اور وہ جانتا ہے جو تَفْعَلُوْنَ : تم کرتے ہو
اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور وہ تمام گناہوں کو معاف کردیتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس سب کو جانتا ہے۔
(25) اور وہ اللہ تعالیٰ ایسا ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور وہ تمام گناہوں کو معاف کردیتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس سب کا جانتا ہے۔ یعنی جو کفر سے توبہ کرکے اسلام قبول کرلیتا ہے وہ پہلے تمام گناہوں کو معاف کردیتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اس کو جانتا ہے یعنی جس نیت سے توبہ کرو گے اس کو بھی بخوبی جانتا ہے کہ صدق دلی سے توبہ کرکے اسلام میں داخل ہوئے یا نفاق دل میں رکھ کر توبہ کا اظہار کیا ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی نبی پیغام پہنچاتا ہے اور بندوں کو سب معاملت اپنے رب سے ہے۔
Top