Kashf-ur-Rahman - Ash-Shura : 41
وَ لَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ فَاُولٰٓئِكَ مَا عَلَیْهِمْ مِّنْ سَبِیْلٍؕ
وَلَمَنِ انْتَصَرَ : اور جو کوئی بدلہ لے بَعْدَ : بعد ظُلْمِهٖ : اس کے ظلم کے فَاُولٰٓئِكَ : تو یہی لوگ مَا عَلَيْهِمْ : نہیں ہے ان پر مِّنْ سَبِيْلٍ : کوئی راستہ
اور جو اپنے پر ظلم کئے جانے کے بعد مناسب بدلا لے تو ایسے لوگوں پر کوئی الزام نہیں۔
(41) اور جو اپنے ظلم کئے جانے کے بعد مناسب بدلا لے لے تو ایسے لوگوں پر کوئی الزام نہیں۔ یعنی جب برابر سرابر بدلہ لینے کی اجازت ہے تو بدلا لینے والوں پر کوئی الزام نہیں۔ یعنی جب برابرسرابربدلہ لینے کی اجازت ہے تو بدلا لینے والوں پر کوئی الزام نہیں بشرطیکہ مثل سے زیادہ نہ ہو اور بہرحال معاف کردینے سے ثواب کا وعدہ ہے۔
Top