Kashf-ur-Rahman - Ash-Shura : 43
وَ لَمَنْ صَبَرَ وَ غَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ۠   ۧ
وَلَمَنْ : اور البتہ جس نے صَبَرَ : صبر کیا وَغَفَرَ : اور معاف کردیا اِنَّ ذٰلِكَ : بیشک یہ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ : البتہ ہمت کے کاموں میں سے ہے
اور بیشک جو شخص صبر کرے اور معاف کردے تو یقین جانو کہ یہ کام بڑی ہمت کے کاموں میں سے ہیں۔
(43) اور بلاشبہ جو شخص صبر کرے اور معاف کردے اور سخش دے تو یقین جانو یہ کام بڑی ہمت کے کاموں میں سے ہیں۔ یعنی باوجود اس کے کہ قانون میں انتقام بالمثل کی اجازت ہے پھر بھی کوئی ظلم پر صبر کرلے اور ظالم کو معاف کردے تو یہ بڑی ہمت والوں کا کام ہے …یعنی بدلے کی رخصت ہے اور صبر اور بخشش عزیمت ہے۔
Top