Kashf-ur-Rahman - Ash-Shura : 46
وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ اَوْلِیَآءَ یَنْصُرُوْنَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ سَبِیْلٍؕ
وَمَا كَانَ : ور نہ ہوں گے لَهُمْ : ان کے لیے مِّنْ اَوْلِيَآءَ : کوئی اولیاء۔ مددگار يَنْصُرُوْنَهُمْ : جو مدد کریں ان کی مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُ : اور جس کو بھٹکا دے اللہ فَمَا لَهٗ : تو نہیں اس کے لیے مِنْ سَبِيْلٍ : کوئی راستہ
اور وہاں ان کے کوئی حمایتی نہ ہوں گے جو خدا کے سوا ان کی مدد کرسکیں اور جس کی خدا تعالیٰ رہنمائی نہ فرمائیے اس کے لئے کہیں کوئی راہ نہیں۔
(46) اور ان ظالموں کے لئے وہاں کوئی حمایتی اور مددگار نہ ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کے سوا ان کی مدد کرسکیں اور جس بدنصیب کی اللہ تعالیٰ رہنمائی نہ فرمائے اس کی نجات کے لئے کوئی راستہ نہیں۔ یعنی وہاں ان مشرکوں کے حمایتی بھی نہ ہوں گے جو اللہ تعالیٰ سے الگ اور جدا ہوکر ان کی مدد کرسکیں اور جس بدنصیب کی حضرت حق جل مجدہ کی جانب سے رہنمائی نہ ہو اور اللہ تعالیٰ اس کو راہ نہ دے تو اس کو کہیں راہ نہیں یعنی دنیا میں راہ حق نہ ملے اور آخرت میں نجات یا جنت کا راستہ نہ ملے عذاب کی وعید سنانے کے بعد عام دعوت کا اعلان فرمایا۔
Top