Kashf-ur-Rahman - Az-Zukhruf : 65
فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَیْنِهِمْ١ۚ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْ عَذَابِ یَوْمٍ اَلِیْمٍ
فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ : پس اختلاف کیا گروہوں نے مِنْۢ بَيْنِهِمْ : ان کے درمیان سے فَوَيْلٌ لِّلَّذِيْنَ : پس ہلاکت ہے ان لوگوں کے لیے ظَلَمُوْا : جنہوں نے ظلم کیا مِنْ عَذَابِ : عذاب سے يَوْمٍ اَلِيْمٍ : دردناک دن کے
پھر بنی اسرائیل کے بہت سے گروہوں نے آپس میں اختلاف ڈال دیا سو ایسے ظالموں کے لئے ایک درد ناک دن کے عذاب سے بڑی تباہی ہے۔
(65) پھربنی اسرائیل کے بہت سے گرو آپس میں پھٹ گئے اور آپس میں اختلاف ڈال لیا۔ سوای سے ظالموں کے لئے ایک درد ناک دن کے عذاب سے بڑی تباہی اور بڑی خرابی ہے۔ یعنی یہود ان کے منکر ہوئے نصاریٰ ان کے قائل ہوئے پھر نصاریٰ میں بھی فرقے فرقے ہوگئے کوئی اقانیم ثلثہ کا قائل ہوا کسی نے ان کو اللہ کہا کسی نے خدا کا بیٹا کہا ایسے لوگوں کے لئے وعید فرمائی کہ قیامت کے دن ان لوگوں کے لئے بڑی خرابی ہے جنہوں نے اختلاف ڈال کر ابن مریم کی صحیح تعلیم کو برباد کردیا آگے منکروں کے لئے تہدید بیان فرمائی۔
Top