Kashf-ur-Rahman - Az-Zukhruf : 78
لَقَدْ جِئْنٰكُمْ بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ
لَقَدْ جِئْنٰكُمْ : البتہ تحقیق لائے ہم تمہارے پاس بِالْحَقِّ : حق وَلٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ : لیکن اکثر تمہارے لِلْحَقِّ : حق کے لیے كٰرِهُوْنَ : ناگوار تھے
بلا شبہ ہم تمہارے پاس دین حق لائے ہیں لیکن تم میں اکثر حق بات سے نفرت رکھتے ہیں۔
(78) بلاشبہ ہم نے تمہارے پاس سچا دین پہنچایا لیکن تم میں سے اکثر دین حق سے نفرت کرتے اور برا مانتے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے یا ہوسکتا ہے کہ یہ بھی مالک کا قول ہو۔
Top