Kashf-ur-Rahman - Az-Zukhruf : 79
اَمْ اَبْرَمُوْۤا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَۚ
اَمْ اَبْرَمُوْٓا : بلکہ انہوں نے مقرر کیا اَمْرًا : ایک کام فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَ : تو بیشک ہم مقرر کرنے والے ہیں
کیا انہوں نے کوئی کاروائی طے کرلی ہے تو ہم نے بھی اپنی بات طے کررکھی ہے
(79) کیا انہوں نے کوئی کاروائی اور کوئی بات طے کی ہے تو ہم نے بھی اپنی بات طے کررکھی ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں کافروں نے بل کر مشورہ کیا کہ تمہارے تغافل سے اس نبی کی بات بڑھی اب سے جو اس دین میں آوے اسی کے ناطے والے اس کو مار کر لٹا پھیریں اور جو شہر میں اوپری آوے اس کو پہلے سنا دو کہ اس شخص کے پاس نہ بیٹھے سو اللہ نے ٹھہرایا ان کا خراب کرنا۔ یعنی نبی کریم ﷺ کے خلاف کوئی سازش کی ہوگی اس کید اور سازش کی خلاف یہ فرمایا کہ تم نے اگر کوئی ایسی سازش کی ہے تو ہم نے بھی اس سازش کا توڑطے کررکھا ہے چناچہ ان کی سازش ناکام کردی جائے گی۔
Top