Kashf-ur-Rahman - Al-Fath : 23
سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ١ۖۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا
سُنَّةَ اللّٰهِ : اللہ کا دستور الَّتِيْ : وہ جو قَدْ خَلَتْ : گزرچکا مِنْ قَبْلُ ښ : اس سے قبل وَلَنْ : اور ہرگز نہ تَجِدَ : تم پاؤگے لِسُنَّةِ اللّٰهِ : اللہ کا دستور تَبْدِيْلًا : کوئی تبدیلی
اللہ تعالیٰ نے اپنا یہی دستور قائم رکھا ہے جو پہلے سے ہوتا چلا آرہا ہے اور آپ خدا کے آئین میں کسی قسم کا ردوبدل نہ پائیں گے۔
(23) یہ اللہ تعالیٰ کی رسم پڑی ہوئی ہے اور اس نے اپنا یہی دستور اور طریقہ قائم کررکھا ہے جو پہلے سے ہوتا چلا آتا ہے اور آپ اللہ تعالیٰ کے آئین اور اس کی ڈالی ہوئی رسم میں کوئی تبدیلی اور کسی شخص کی طرف سے ردوبدل نہ پائیں گے۔ یعنی رسم اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ سے یہی ہے کہ اپنے دوستوں کو غالب اور منکروں کو مغلوب کرتا رہتا ہے اس کی اس ربم میں کوئی تدبیلی آپ نہیں پائیں گے۔
Top