Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 102
قَدْ سَاَلَهَا قَوْمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ ثُمَّ اَصْبَحُوْا بِهَا كٰفِرِیْنَ
قَدْ سَاَلَهَا : اس کے متعلق پوچھا قَوْمٌ : ایک قوم مِّنْ قَبْلِكُمْ : تم سے قبل ثُمَّ : پھر اَصْبَحُوْا : وہ ہوگئے بِهَا : اس سے كٰفِرِيْنَ : انکار کرنے والے (منکر)
تم سے پہلے اور لوگو نے بھی اسی قسم کی باتیں پوجھی تھیں پھر ان کو بجا لانے سے انکار کرنے لگے۔
-102 بلاشبہ تم سے پہلے بھی بعض لوگوں نے اسی قسم کے بےموقعہ سوالات اپنے پیغمبروں سے کئے تھے پھر جواب ملنے پر عمل نہ کرسکے اور ان کا حق بجا لانے سے منکر ہوگئے یعنی سوال کا جب جواب دیا گای تو اس پر عمل نہ کرسکے اور منکر ہوگئے اس لئے احتیاط اسی میں ہے کہ بےموقع سوال نہ کیا کرو۔
Top