Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 105
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلَیْكُمْ اَنْفُسَكُمْ١ۚ لَا یَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ اِذَا اهْتَدَیْتُمْ١ؕ اِلَى اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِیْعًا فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : ایمان والے عَلَيْكُمْ : تم پر اَنْفُسَكُمْ : اپنی جانیں لَا يَضُرُّكُمْ : نہ نقصان پہنچائے گا مَّنْ : جو ضَلَّ : گمراہ ہوا اِذَا : جب اهْتَدَيْتُمْ : ہدایت پر ہو اِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف مَرْجِعُكُمْ : تمہیں لوٹنا ہے جَمِيْعًا : سب فَيُنَبِّئُكُمْ : پھر وہ تمہیں جتلا دے گا بِمَا : جو كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے تھے
اے ایمان والو ! تم پر اپنی جان کا فکر ضروری ہے جبتم ہدایت پر ہو تو تم کو کوئی گم کردہ راہ نقصان نہیں پہونچا سکتا تم سب کو اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے پھر وہ تم کو جو کچھ تم کیا کرتے تھے اس سے آگاہ کر دے گا۔
-105 اے اہل ایمان تم اپنی اصلاح کو لازم پکڑو اور اپنی جانوں کا فکر تم کو ضروری ہے اگر کوئی شخص باوجود تمہارے سمجھانے اور امر با لا معروف اور نہی عن المنکر کے فریضہ کو ادا کرنے کے بعد بھی نصیحت نہیں قبول کرتا اور گمراہی پر جما رہتا ہے تو تم کو اس کی گمراہی سے کوئی نقصان نہیں پہونچ سکتا جب کہ تم ہدایت پر قائم رہوتم سب لوگوں کی بازگشت اور تم سب کی واپسی اللہ تعالیٰ ہی کی طرف ہے سو وہ تم کو ان تمام اعمال سے آگاہ اور باخبر کر دے گا جو تم یہاں کیا کرتے تھے یعنی ہدایت پر قائم رہنے والوں کو ان کا پھل ملے گا اور باوجود سمجھانے کے نہ ماننے والوں کو ان کے کئے کا بدلہ ملے گا۔
Top