Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 109
یَوْمَ یَجْمَعُ اللّٰهُ الرُّسُلَ فَیَقُوْلُ مَا ذَاۤ اُجِبْتُمْ١ؕ قَالُوْا لَا عِلْمَ لَنَا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ
يَوْمَ : دن يَجْمَعُ : جمع کرے گا اللّٰهُ : اللہ الرُّسُلَ : رسول (جمع) فَيَقُوْلُ : پھر کہے گا مَاذَآ : کیا اُجِبْتُمْ : تمہیں جواب ملا قَالُوْا : وہ کہیں گے لَا عِلْمَ : نہیں خبر لَنَا : ہمیں اِنَّكَ : بیشک تو اَنْتَ : تو عَلَّامُ : جاننے والا الْغُيُوْبِ : چھپی باتیں
وہ دن یاد کرو جس دن اللہ تعالیٰ نے تمام پیغمبروں کو جمع کرے گا پھر سب سے کہے گا تم کو دعوت الی الحق کا کیا جواب ملا تھا وہ عرض کریں گے ہم کچھ علم نہیں تو ہی غیب کی باتوں کا خوب جاننے والا ہے ۔
-109 وہ دن قابل ذکر ہے جس دن اللہ تعالیٰ تمام رسولوں کو جمع کرے گا اور ان رسولوں کی امتوں کے سامنے بطور زجر و توبیخ ان رسولوں سے فرمائے گا تم کو دعوت حق کا کیسا جواب دیا گیا اور تم کو تمہاری امتوں کی جانب سے کیا جواب ملا وہ عرض کریں گے ہم کو کچھ علم نہیں یعنی ظاہری طور پر تو جو کچھ کہتے تھے وہ معلوم ہی ہے لیکن باطن میں ان کی حالت کیا تھی یا قیامت کی ہولناکی کے پیش نظر کچھ ان کو یاد نہ آئے گا یا یہ کہ جب تک ہم ان میں رہے اس وقت تک کا تو حال معلوم ہے لیکن جب آپ نے ہم کو ان میں سے اٹھا لیا تو اس کے بعد کی ہم کو کچھ خبر نہیں بلاشبہ آپ ہی ہر پوشیدہ بات کو خوب جاتنے ہیں اور آپ ہی علام الغیوب ہیں۔
Top